سیالکوٹ۔22دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں بھی سستا کرسمس بازار قائم کر دیا گیا۔ تحصیل انتظامیہ کے مطابق یہ کرسمس بازار حکومت پنجاب کی ہدایات پر کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ریلیف کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
سمبڑیال کے محلہ فضلپورہ میں بلمقابل نواب ٹاون قائم ہونے والے اس کرسمس بازار میں مسیحی برادری کے لیے سبزی، پھل، چکن، انڈے، بڑا و چھوٹا گوشت، آٹا و دیگر ضروری اشیاء عام بازار سے سستے داموں پر میسر ہیں۔