سیالکوٹ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا نئی سبزی و پھل منڈی بھڈال کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

66
سیالکوٹ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا نئی سبزی و پھل منڈی بھڈال کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

سیالکوٹ۔16فروری (اے پی پی):ایگزیکٹو آفیسر و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک عبداللہ نے علی الصبح نئی سبزی و فروٹ منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کو مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے چند روز قبل نئی سبزی و پھل منڈی میں ڈکیتی کی ہونے والی واردات کے پیشِ نظر اور آڑھتیان کی یونین کی طرف سے پُر زور مطالبہ کی بنیاد پر منڈی مذکورہ کی غیر محفوظ جگہوں پر سیکورٹی اداروں کی واضح ہدایات کے تحت مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کی جانب سے تعمیر کرائی جانے والی چار دیواری کی تعمیر کا بخوبی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکدار کو کام بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔