سیالکوٹ، شہر اور گردو نواح میں جشن عید میلاد النبیﷺکی تیاریاں جاری

179
جشن عید میلاد النبیﷺ

سیالکوٹ۔27ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ شہر اوراس کے گردو نواح میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں جاری ہیں۔سیالکوٹ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں شہریوں نے گلی محلو ں کو برقی قمقموں اورپھولوں سے سجانا شروع کر دیا ہے۔اس کے علاوں شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں میں عارضی سٹالز بھی لگ چکے ہیں

جہاں عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے پرچم، بچوں و بڑوں کے لئے لباس اور مختلف اقسام کے سٹیکر ز فروخت کئے جا رہے ہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد اپنے بچوں کے ہمراہ ان سٹالز پر آ کر خریداری میں مشغول ہے۔سیالکوٹ بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ جو ش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا اور اس حوالے سے مختلف علاقوں میں محافل پاک کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔سیالکوٹ میں عوام کی کثیر تعدادنےجشن عید میلاد النبیﷺ 12 ربیع الاول کے روز جلوس نکالنے کا پروگرام بھی تشکیل دیاہے ۔