سیالکوٹ۔14جون (اے پی پی):سیکرٹری آر ٹی اے سیالکوٹ مظفر حیات کی زیر قیادت انسداد سموگ کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران ٹیم نے دھواں چھوڑنے والی متعددگاڑیوں کے چالان کیے جبکہ کئی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سیالکوٹ کی مختلف شاہراہوں پر ٹرکوں سمیت 70سے زائد بڑی گاڑیوں کی چیکنگ کی اور دھواں چھوڑنے والی متعددگاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے ، متعددگاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے۔