41 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومقومی خبریںسیالکوٹ، صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ سپورٹس کمپلیکس...

سیالکوٹ، صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔18مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا،ڈسکہ سپورٹس کمپلیکس15کروڑ روپے کی لاگت سے اسی سال دسمبر میں مکمل ہوگا ۔ رات گئے ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، شاندار آتش بازی کی گئی جبکہ پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے ۔ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کافیتہ کاتا جبکہ اس موقع پر قاری واجد تبسم نے دعائے خیر کی ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈسکہ سپورٹس کمپلیکس پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے اسی سال دسمبر میں مکمل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ سپورٹس کمپلیکس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ڈسکہ کیلئے تحفہ ہے۔انہوں نے ڈسکہ کی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈسکہ کیلئے 10 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی ہے جس سے ڈسکہ تعمیر اور ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں نواز شریف سٹیڈیم ہو شہباز شریف پارک ہو یا جتنے بھی کام ہوں وہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں سڑکوں کی جلد تعمیر کر کے سستی شہرت حاصل کر سکتا تھا لیکن پہلے سیوریج کی تعمیر نواور انکروچمنٹ جیسے بڑے کام شروع کیے تا کہ ڈسکہ میں اگلے تیس سے چالیس سال کام کرنے کی نوبت پیش نہ آئے ، ڈسکہ میں ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بعد ازاں وزیر بلدیات نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کے شاہینوں کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی سے دشمن بھارت کے دانت کھٹے کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج پر پوری قوم کو فخر ہے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے بر وقت اور قائدانہ فیصلے سے بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی ، میاں محمد نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے ملک پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔ میاں ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں ہیں ۔

اس موقع پر سٹی صدر ڈسکہ و چیرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ محمدافضل منشاء ، ڈاکٹر رومان حاشر، میاں نعیم اختر ، صدر پی پی 51حاجی عظیم بٹ، سابقہ چیر مین چوہدری رسالت گجر ، سابقه ناظم عبد المنان علوی، چوہدری نصر اللہ چیمہ ایڈووکیٹ ، سابقہ وائس چیئر مین بلد یہ ڈسکہ میاں ندیم مغل، جنرل سیکرٹری سول کلب ڈسکہ ظفر اقبال بٹ ، سابقہ وائس چیز مین چوہدری سرفراز احمد چیمہ ، سابقہ کونسلرز، حاجی رفیق چوہان، اسد الله به گل، مرزا یاسر، طاہر شفیع مغل، اشفاق انصاری، چوہدری عابد، میاں مظفر ، عمران بٹ ایڈووکیٹ، احمد وڑائچ ایڈووکیٹ، شفیق منشاء ایڈووکیٹ سابقہ سیکرٹری بار، محمد فاضل منشاء ، ذیشان بٹ ایڈووکیٹ ، رانا رضا، احسن احسان چیمہ ایڈووکیٹ ، اویس اسلم سندھو ایڈووکیٹ ، حافظ جہانزیب مغل، شیخ خرم ارشد قاری واجد تبسم ایس محمد حسین سر پرست اعلی مرکزی انجمن تاجران، میاں محمد اشرف صراف صدرانجمن تاجران ڈسکہ، شہزاد انجم گوشی بٹ جنرل سیکرٹری سمیت تاجر نمائندوں کی کثیر تعداد بھی یہاں موجود تھی۔ صدر یوتھ ونگ تحصیل ڈسکہ چوہدری سجاد گجر ایڈووکیٹ، کو آرڈینیٹر پی پی 51 ملک ندیم ، نائب صدر ساجد بٹ، حاجی اقبال بٹ سمیت دیگر پارٹی عہدیداران رہنما ، کارکنان بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نارتھ زون پنجاب اعزاز شیرازی، چیف آفیسر بلد یہ ڈسکہ الفت شہزاد، سینٹری انسپکٹر بلدیہ ڈسکہ چوہدری یوسف، بلدیہ ڈسکہ کے دیگر افسران بھی س موقع پر یہاں موجود تھے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں