سیالکوٹ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کےزیر اہتمام سموگ سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ محمد اقبال اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سید اسد کاظمی کے علاوہ ماحول دوست رضاکاروں اور ایس ڈبلیو ایم سی کے مقامی حکام اور اہلکاروں نے واک میں شرکت کی۔
ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ محمد اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سموگ سے محفوظ پنجاب انیشی ایٹو کے تحت ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل اور اسباب کے تدارک کیلئے لوکل گورنمنٹ، ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس سمیت تمام اداروں کیلئے ایس او پیز ترتیب دیئے ہیں جن پر من و عن عملدرآمد کروانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری سموگ کو کم سے کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔