سیالکوٹ، ضلع بھر میں جاری پو لیو مہم میں ریسکیو1122 کا عملہ اور ریسکیو محافظین بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

85

سیالکوٹ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ انجینئر نوید اقبال نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری قومی پو لیو مہم میں ریسکیو1122 کا عملہ اورریسکیو محافظین بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیومیڈیا نمائندہ سیا لکوٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری 5 روزہ پولیو مہم میں سیالکوٹ کے ریسکیورز اور ریسکیو محافظین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکا ر او ر20 ریسکیو محافظ ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیز نگرانی لاری اڈہ کے 7 مختلف مقامات جن میں بلال ٹریولز، مسجد چوک، ویگن اسٹینڈ، لاہور کوچ اسٹینڈ کے علاوہ وزیر آباد روڈ سبلائم چوک اور ڈسکہ روڈ دبرجی چوک میں آنے جانے والے مسافروں کے ساتھ موجود پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلا رہے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں پولیو مہم کے دوران ریسکیو محافظین نے 920 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے پولیو سے بچاؤ کے ویکسین کیمپس کا بھی دورہ کیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ مزید برآں انہوں نے ریسکیورز اور ریسکیو محافظین کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کے ساتھ آنے جانے والے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں اور جس بچے نے قطرے نہیں پیئے انہیں قطرے لازمی پلائیں تا کہ ہم سب مل کر ملک پاکستان کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔