سیالکوٹ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ایک عمارت کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈسکہ پسرور روڈ پر واقع پیپسی ایجنسی کے قریب واقع عمارت میں آگ لگ گئی۔ عمارت میں مزدور فرنس پہ کام کر رہے تھے کہ اوپر موجود لکڑیوں کی چھت کو ذیادہ حرارت کی وجہ سے اگ لگ گئی جس کے باعث وہ نیچے گر گئی۔
ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ ہر قابو پا لیا۔ مالک اصغر کے مطابق چھت گرنے سے 70 ہزار روپے کا نقصان ہوا جبکہ 30 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور عمارت کو ریسکیو کی بروقت کارروائی کے باعث بچا لیا گیا۔