سیالکوٹ۔ 31 مارچ (اے پی پی):عیدالفطر کے موقع پر ریسکیو 1122 نے ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں کی اہم مساجد و عید گاہوں پر ایمرجنسی میڈیکل کوریج مہیا کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر قیادت عید الفطر کے موقع پر ریسکیورز ہائی الرٹ ہیں۔ تمام اہم تفریح گاہوں پر بھی ریسکیو 1122 ایمرجنسی میڈیکل کوریج مہیا کرے گا تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران احتیاط برتیں، اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں، ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے اس سے گریز کریں۔
ریسکیورز 24 گھنٹے آپ کی خدمت کے لیے ڈیوٹی پر معمور ہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ریسکیو ہیلپ لائن پر کال کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577535