سیالکوٹ، "فرینڈز آف پولیس” پروگرام کے تحت شاداب گرلز کالج کی طالبات کا پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز، میثاق سینٹر، پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول اور سیف سٹی کا دورہ

5

سیالکوٹ۔21جون (اے پی پی):پنجاب پولیس "فرینڈز آف پولیس”پروگرام کے تحت شاداب گرلز کالج سیالکوٹ کی طالبات نے پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز، میثاق سینٹر، پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول اور سیف سٹی کا دورہ کیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اپنے اس دورے کے دوران طالبات نے ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد سے بھی ملاقات کی۔شاداب گرلز کالج سیالکوٹ کی طالبات اور ڈی پی او سیالکوٹ کے مابین ہونے والی ملاقات کے دوران ڈی پی او سیالکوٹ نے طالبات کو بتایا کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کا ایک اہم قدم ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پولیس کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔