سیالکوٹ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

107

سیالکوٹ۔29جون (اے پی پی):سیالکوٹ میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کاشف عرف کاشی کو موضع الیوالی سے گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کاشف عرف کاشی تھانہ سمبڑیال پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔