- Advertisement -
سیالکوٹ۔27اپریل (اے پی پی):محکمہ تعلقات عامہ سیالکوٹ کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائو ن جاری ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردو نوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ، ضلع بھر میں 40 پرائس مجسٹریٹس کی جانب سےمختلف جگہوں پر 27613چھاپے مارے گئے اور 2دنوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 11 افراد گرفتارجبکہ 3گرانفروشوں کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
چھاپوں کے دوران مختلف گرانفروشوں پر 6 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 149 دکانیں سربمہر، 11گرانفروش گرفتار جبکہ 3 گرانفروشوں کو وارننگ جاری کی گئی ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588399
- Advertisement -