سیالکوٹ۔24مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب کے زیر اہتمام اور اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن ) پیسٹ وارننگ سیالکوٹ کی زیر نگرانی کوٹلی باوا فقیر چند تحصیل پسرور سیالکوٹ میں ’’منصوبہ براےچاول اور سبزیوں پر زرعی زہروں کی باقیات کی تخفیف‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس)شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ)ڈاکٹر عامر رسول ، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)چوہدری عبدالحمید ، رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر ای اے پی )، رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر آر آئی ) کالا شاہ کاکو کے نمائندگان ، ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹررانا قربان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ڈسکہ ڈاکٹر ارشاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) پسرورسجاد حیدر ،زراعت افسران (توسیع و پلانٹ پروٹیکشن)، کسانوں اور سٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کی طرف سے کسانوں کو چاول کی منظور شدہ اقسام، زہروں کی باقیات سے پاک پیداوار کے حصول بالخصوص دھان، سموگ اور اس سےبچاؤ، دھان کی فصل کے نقصان دہ کیڑے، بیماریاں، ان کی پہچان اور تدارک، دھان ایکسپورٹ کے مسائل، زہروں کی باقیات اور سدباب پر لیکچرز دئیے گئے۔
چاول اور سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کی باقیات کو کم کرنے، پی ایچ آئی، سموگ کے مسائل اور دیگر مروجہ مسائل بارے لیکچرز دئیے گئے۔ کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے نقصانات سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور زہروں سے پاک محفوظ دھان کی پیداوار کے حصول سے متعلق شعور اجاگر کیا۔ تقریب کےاختتام پرڈائریکٹرجنرل پیسٹ وارننگ ڈاکٹرعامر رسول نے مربوط طریقہ انسداد کو اپناتے ہوئے ’’مناسب اور موزوں زہروں کا مناسب وقت پر انتخاب اور استعمال‘‘اور وقفہ قبل از برداشت (پی ایچ آئی) کو ہرصورت مد نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ زہروں کے استعمال کو ہمیشہ آخری آپشن رکھنے پر زور دیا۔شرکا نے سیمینار کے موضوع کو خوب سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ کاشتکاروں کی جدید طریقہ کاشتکاری سےمتعلق آگاہی آگاہی کے لیےاس طرح کے زیادہ سے زیادہ پروگرام منعقد کیے جائیں