سیالکوٹ، موٹر سائیکل اور ٹریکٹرٹرالی کےدرمیان تصادم ،2 افراد زخمی

108

سیالکوٹ۔1مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹرٹرالی کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں2افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ ڈسکہ روڈ پر موترہ اڈہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل آپس میں جا ٹکرائے جس سے موٹر سائیکل سوار 70 سالہ نذر ولد حماد اور 60 سالہ بلقیس بی بی زوجہ نذر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو علامہ اقبال نینوریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔