- Advertisement -
سیالکوٹ۔26جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ کے برساتی نالہ ایک میں طغیانی سے فصلیں زیر آب آ گئیں اور دیہاتوں کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
سیالکوٹ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران ساہووالہ کے قریب نالہ ایک میں طغیانی کے باعث ساہووالہ کے قریب بند ٹوٹنے سے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں، کسانوں کی لاکھوں مالیت کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، سڑک پر ناقص پلی منہدم ہونے پر سیلابی پانی سے بدوکے ، صاحبکے سمیت متعدد دیہاتوں کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
- Advertisement -
آخری اطلاعات تک ضلعی ا نتظامیہ کے اہلکار سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کےلیے میدان میں موجود ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=487861
- Advertisement -