37.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ، پانی میں او آر ایس ملا کر پینے سے جسم میں...

سیالکوٹ، پانی میں او آر ایس ملا کر پینے سے جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی با آسانی پوری ہو جاتی ہے،ماہرین صحت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔25اپریل (اے پی پی):ماہرین صحت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گیسٹرو کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین صحت ڈاکٹر نوید سڈل اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر آمنہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پانی اُبال کر پیئں، اس کے علاوہ باہر ٹھیلوں کی کھلی اشیا کھانے سے گریز کریں۔اگر ممکن ہو تو باہر کے کام دن کے ٹھنڈے اوقات میں کرنے کی کوشش کریں یعنی علی الصبح یا سورج غروب ہونے کے بعد کریں۔

سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں ۔ پانی ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں اور وقفے وقفے سے پیتے رہیں اور ساتھ ہی اگر او آر ایس ملا لیں تو زیادہ بہتر ہو گا تاکہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی با آسانی پوری ہو جائے۔اگر باہر جانا ضروری ہو تو ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے ہلکےپھلکے کپڑوں کا استعمال کریں جن کا رنگ گہرا نہ ہو۔زیادہ سے زیادہ پانی پینا عادت بنائیں یا کم از کم دن بھر میں 8 گلاس پانی، پھلوں کے جوس وغیرہ کا استعمال کریں، کیونکہ گرمی سے منسلک بیماری کے نتیجے میں جسم میں نمک کی سطح کم ہوتی ہے۔اگر ہیٹ سٹروک کا شبہ ہو تو فوری طور پر ہسپتال جائیں کیونکہ تاخیر جان لیوا ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587687

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں