سیالکوٹ، پٹاخہ چلانے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان خاکستر

112
Fire

سیالکوٹ۔26فروری (اے پی پی):سیالکوٹ کے قصبہ اگوکی میں پٹاخہ چلانے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی،گھریلو سامان خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات قصبہ اگوکی میں مرجان چوک کے قریب پیش آیا ۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔متاثرہ گھر کے مالک نوید کے مطابق 70ہزار مالیت کا گھریلو سامان جل گیا ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کی جانے والی بروقت کارروائی سے 50ہزار مالیت کا سامان اور گھر کو جلنے سے بچا لیا گیا ہے۔