سیالکوٹ۔ 02 اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ میں ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں رد و بدل کر کے بجلی چوری کرنے والے 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ڈی او گوجرانوالہ الیکٹرک پاؤرکمپنی ( گیپکو) کی رپورٹ پرسیالکوٹ پولیس نے تھانہ رنگپورہ کے علاقے محلہ دھاروال سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے عمران، تھانہ مراد پور کے علاقے سے محمد شہباز، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقے سے محمد عارف، تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے سے یا سر رحمان، تھانہ صدر کے علاقے سے رانا فیصل اور مشتاق احمد،
تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقے سے فیصل مشتاق، تھانہ ستراہ کے علاقے سے سدھیر اور تھانہ بیگوالہ کے علاقے سے گل نواز چیمہ کے خلاف مقدمات درج کر کروا کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔