سیالکوٹ۔17نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو جوکی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کی فصل کیساتھ ہی جوکی فصل کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر مرزا قدیر بیگ نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جوکی غذا انسانی صحت کے لئے مفید ترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ معیار کی بہترین پیداوار کے حصول کے لئے جو کی جدید ترین اقسام کی کاشت کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کی کاشت کے لئے صاف ستھرا صحت مند بیج 30سے 35کلو گرام فی ایکڑ جس کا اگاؤ 80 سے 85فیصد سے کم نہ ہو استعمال کیاجائے تاکہ جوکی بمپرکراپ حاصل ہوسکے۔