- Advertisement -
سیالکوٹ۔5نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو چنے کی کاشت 20نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سیالکوٹ جواہر علی نے کہا ہے کہ اگرچہ چنے کی کاشت کابہترین وقت 20نومبر تک ہے تاہم کسی وجہ سے کاشتکار مقررہ وقت کے اندر چنے کی فصل کاشت نہ کرسکیں تو وہ 10دسمبر تک پچھیتی کاشت کرسکتے ہیں ۔
پچھیتی کاشت سے وہ بمپرکراپ حاصل نہیں ہوسکتی جو بروقت کاشت سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ماہرین زراعت کی مشاورت سے بروقت کاشت کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وسطی و جنوبی پنجاب کے علاقوں میں موسم ربیع کی اہم پھلی دار فصل چنا کاشت کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=521193
- Advertisement -