26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ، کاشتکار وں کو السی کی کاشت15نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ، کاشتکار وں کو السی کی کاشت15نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 6 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوالسی کی کاشت فوری طورپرشروع کر کے 15نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خاں نے اے پی پی کوبتایا کہ السی کی کاشت 15نومبر تک مکمل کی جاسکتی ہے جبکہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار السی کی منظورشدہ قسم چاندنی 1988کی کاشت کیلئے زمین میں 2 سے 3مرتبہ مٹی پلٹنے والاہل چلا کر اسے 2 سے 3مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم و بھربھری ہونے کیساتھ ساتھ بہترین طورپر تیار ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی سینٹی میٹرتک ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ نہری علاقوں میں 6کلوگرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپرکراپ حاصل کی جاسکتی ہے۔اس ضمن میں مزیدرہنمائی و مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=521688

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں