سیالکوٹ۔29جولائی (اے پی پی):ایگری کلچر آفیسر (ٹیکنیکل )محکمہ زراعت سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کی مدد سے کثیر زرمبادلہ کمانے کے لئے آرگینک فارمنگ کو فروغ دینا چاہیے،زرعی اجناس کی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی اپنانے کی پالیسی پر توجہ دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ، زراعت کو جدید صنعت پر منتقل کر کے غذائی ضروریارت پوری کر کے بھاری زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی افراد خصوصاً کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کی بھرپور معاونت کرنا ہو گی تاکہ وہ ملکی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ ذیشان گورائیہ نے کہا کہ ہمیں ترقیاتی منصوبوں میں شعبہ زراعت کواولین ترجیحات میں اہمیت دلوانا اور جی ڈی پی میں اس شعبے کے حصے کے مطابق ترقیاتی وسائل کی فراہمی ممکن بنانا ہو گی۔