سیالکوٹ، کم عمرنوجوانوں سے کارخانوں، دوکانوں پر مشقت لینے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج

130
عمرنوجوانوں

سیالکوٹ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت کم عمر نوجوانوں سے چھوٹے کارخانوں اور دوکانوں پر مشقت لینے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ اگوکی کے مختلف علاقوں میں کم عمر 14 سالہ شاہ زیب سے غیر قانونی طور پر مشقت لینے پر عمر، 13 سالہ علی سے مشقت لینے کے الزام میں اعجاز اور 12 سالہ رحم اللہ سے مشقت لینے پر ارشاد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔