سیالکوٹ، کھڑے پانی کی صفائی نہ ہونے سے ڈینگی لاروا پھیل سکتاہے ، ڈاکٹر مظہر عباس

169
Dengue

سیالکوٹ۔20اگست (اے پی پی):کھڑے پانی کی صفائی نہ ہونے سے ڈینگی لاروا پھیل سکتاہے ،حالیہ بارشوں اور موسم میں تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی مچھر پھیلنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارمعروف ماہر صحت ڈاکٹر مظہر عباس نے اپنے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے موجودہ موسم کو ڈینگی مچھر کی پرورش کا سیزن قرار دیا جا رہا ہے۔ڈینگی مچھر کی پرورش روکنے کےلیے اور شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤکے لیے شعور بیدار کرنے کے لیے گھر گھر مہم کو فعال کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ جہاں بھی کھڑا پانی ہوتو اسے فورا صاف کیا جائے کیونکہ کھڑے پانی کی وجہ سے ہی ڈینگی مچھر کالاروا پیداہوسکتاہے لہذا اس سلسلے میں عوام صفائی کا خاص خیال رکھیں اور عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے۔