سیالکوٹ، گورنمنٹ علامہ اقبال کالج برائے خواتین میں جشن آزادی تقریب ، کالج پرنسپل نے پرچم کشائی کی

359

سیالکوٹ۔15اگست (اے پی پی):سیالکوٹ کے گورنمنٹ علامہ اقبال کالج برائے خواتین میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔

کالج پرنسپل زیبا ظہور نے سٹاف کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، طالبا ت نے ملی نغموں سے کالج کی فضا کو محصور کر دیا اور فضا میں پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ کے نعرے گونجتے رہے ۔

تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سربلندی و ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔