سیالکوٹ، گھر میں آگ لگنے سے 80 سالہ شخص ذخمی

163

سیالکوٹ۔ 27 جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ میں ایک گھر کے اندر آگ لگنے سے معمر شخص شدید ذخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ سمبڑیال ڈسکہ روڈ پر واقع گائوں موضع ورسالکے میں پیش آیا جہاں گھر والوں نے بتایا کہ کمرے میں کوئلے جلا کر رکھے ہوئے تھے کہ اچانک چارپائی کو اور کمرے کو آگ لگ گئی جس سے 80 سالہ رفیق ولد سردار علی آگ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مذید علاج معالجہ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا ہے۔