سیالکوٹ۔21جون (اے پی پی):سیالکوٹ میں2نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقہ موترہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب نوجوان گرمی کی شدت کے باعث نہانے کی غرض سے نہر پر آئے اور موترہ پل کے قریب نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔
ریسکیو 1122 پر اطلا ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ نہر میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی شناخت 27سالہ عطااللہ اور 19سالہ رضوان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آلومہار گائوں کے رہائشی تھے اور دونوں ماموں بھانجا تھے۔