سیالکوٹ۔6مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال اورسی ای او ایجوکیشن مجاہد حسین علوی کی قیادت میں سکول داخلہ مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ضلع بھر کے سکولوں میں ایڈمشن ڈیسک قائم کر کے نیا داخلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ضلع سیالکوٹ میں سکول داخلہ مہم 2025 کا افتتاح کردیا ہے۔ گورنمنٹ جامع ہائی سکول میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم 2025ءکی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے بچوں کے نام رجسٹرڈ میں درج کئے اور کتابیں اور بستے تقسیم کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ امسال ضلع سیالکوٹ کے سرکاری سکولوں میں 1 لاکھ 13 ہزار بچوں کو داخل کروانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ سے گزارش ہے کہ وہ سکولوں سے باہر بچوں کو ناصرف سکولوں میں لیکر آئیں بلکہ ان کی پرسنلٹی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ بھی دیں تاکہ سرکاری سکولوں سے فارغ التحصیل بچے تعلیم کے بل بوتے پر زندگی کی ڈور میں بھی آگے بڑھ سکیں۔
تقریب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ مجاہد حسین علوی، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن محمد نواز شاہین اور ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن محمد احمد ججہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں داخلہ کروانا ایجوکیشن اتھارٹی کی بنیادی ذمہ داری ہے سکولوں کے سربراہان اس قومی فریضہ کو لگن اور جانفشانی سے انجام دیں اور ضمن میں کوتاہی یا تساہل کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیم کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل مہیا کردئیے ہیں۔
اعلی چائلڈ ہڈ سکولوں کا قیام اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے اس بار گورنمنٹ نے داخلوں پر پابندی اٹھا لی ہے اور سارا سال جب چاہے کریں اس داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سکول کونسل کو متحرک کریں۔ تاکہ سکولوں میں زیادہ سے زیادہ داخلہ کریں ڈی ڈی ای اوز محمد حسین اور افتخار احمد ساہی، ملک شاہد محمود اعوان ، محمد شہباز ججہ،محمد آصف ،میزبان عاشق حسین صدیقی, اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اعزاز الحق کے علاوہ سرکاری سکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
پرائمری اسکولوں کے بچے، بچیوں نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ٹیبلو پیش کیا جبکہ ملی نغموں پر پرفارم کیا۔داخلہ مہم کے سلسلہ میں گذشتہ روز مرکز کارپوریشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ یاسین ورک نے خصوصی طور پر شرکت کی اور بچوں کو داخل کیا تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر محمد نواز شاہین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سیالکوٹ محمد افتخار ساہی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسیر مرکز کاپوریشن محمد اعزاز الحق، مرکز کارپوریشن سکولز کے ہیڈ ز نے شرکت
تمام سکولز نے تقریب میںاپنے ایڈمشن ڈیسک قائم کئے ایڈیشنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ یاسین ورک نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اعزاز الحق اور اُ ن کی پوری ٹیم کی جانب سے نئے داخلہ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا دریں اثنا سی ای او ایجوکیشن مجاہد حسین علوی نے بھی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اعزاز الحق کو بہترین کارکردگی پر اُنہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔