سیالکوٹ۔12اگست (اے پی پی):چیف ایگز یکٹیو آفیسر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز رندھاوا نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ فیلڈ افسران سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں موجود زونل انچارج و دیگر افسران کو صفائی میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام سے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی میں نمایاں بہتری آئی ہے ، پارکس ، گرین بیلٹس اور چوراہے سرسبز و شاداب دکھائی دے رہے ہیں ۔ سی ای او نے کہا کہ میونسپل کمیٹیز کا عملہ سیوریج لائنوں ، واٹر ڈسپوزلز کی صفائی اور گٹروں کو ڈھکن لگانے کا کام باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہے، کمپنی کی اولین ترجیح ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی ستھرائی کے متعلق کسی بھی شکایت کے لیے ہیلپ لائن 1139 پر کال کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔