سیالکوٹ ۔5جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹوآفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہےکہ عید الاضحیٰ کے ایام کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایس ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں متحرک رہیں گی ،حکومت پنجاب کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے عید الاضحیٰ پر مثالی صفائی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید ایام میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹر کا عملہ گھر گھر آلائشوں کو اکٹھا کر کے محفوظ انداز میں ٹھکانے لگائے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال چوک میں شہریوں کے درمیان بائیو گریڈ ایبل ویسٹ بیگز تقسیم کی فراہمی کے موقع پر کیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عملہ صفائی سے تعاون کریں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات کو ایس ڈبلیوایم سی کے عملہ کے سپرد کریں
عید کے تینوں دن تمام افسران اور فیلڈ سٹاف فیلڈ میں موجودرہیں گے، اگر ورکرز وقت پر موجود نہ ہو تو جانوروں کی آلائشوں کو ویسٹ بیگز میں بند کرکے کوڑا دان میں ڈالیں اسکے ساتھ ساتھ جانوروں کو ڈالا گیا بچا کچھا چارہ اور فضلہ جات ایس ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کوڑا کرکٹ دان میں ڈالیں ۔ انہوں نےکہا کہ عید کی رات 12 بجے سے خصوصی صفائی آپریشن شروع کیا جائے گا، چاروں تحصیلوں کے یونین کونسل کے دفاتر ،مساجد ، کیمپوں اور گھروں میں بائیو گریڈ ایبل ویسٹ بیگر تقسیم کی مفت فراہمی جارہی ہے۔ یونین کو نسل اور گائوں کی سطح پر عارضی کو لیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے اور عید آپریشن کے لیے اضافی مشینری بھی حاصل کی جائے گی۔ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلع
تحصیل اور ریجن سطح پر کنٹرول روم بنائے جائیں گے تا کہ عوام کو کوئی بھی پریشانی کا سامنا ہو تو اس کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر منیجر کمیونیکشن فہد جاوید ، مینجر ایڈمن مجاہد محمود ،سی سی ایس محمد عدیل اور عنصر بھٹہ سمیت دیگر عہدیدران بھی موجود تھے ۔