سیالکوٹ ،لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3افراد ہلاک، آئی جی پنجاب کا نوٹس

97

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ ٹھٹھہ لاقی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3افراد ہلاک،ایک خاتون زخمی ہونے کا معاملہ کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ترجمان کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد، ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ڈی پی او ڈسکہ موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کر لئے،واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ، محسن اور علی حسن نے مخالف زاہد چیمہ پر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا،دو طرفہ فائرنگ کے دوران دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔