سیالکوٹ ،مسافر بس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

141
Rescue 1122

سیالکوٹ۔15مئی (اے پی پی):سیالکوٹ میں مسافر بس کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق اور اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی ۔

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق تحصیل پسرو ر کے علاقے چونڈہ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے سٹاپ پر سواری کا انتظار کر نے والے ماں و بیٹا کو کچل دیا جس کے نتیجےمیں 28سالہ رستم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 56سالہ مقبول بی بی شدید زخمی ہوگئی ۔

مقامی لوگوں سے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے جائے حادثہ پہنچ کر نعش اور زخمی کو ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور منتقل کر دیا۔