سیالکوٹ۔8اگست (اے پی پی):سیالکوٹ کےنالہ پلکھو میں رکشہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اوردوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ سیالکوٹ کے علاقہ موضع بھڑتھ کے قریب اس وقت پیش آیا جب سبزیوں سے لدا رکشہ بے قابو ہو کر نالے میں گر گیا جس کے نتیجے میں 22 سالہ محمد سلیم جاں بحق اور 42 سالہ شاہد شدید زخمی ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نعش اور زخمی کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ۔