سیالکوٹ ،کار اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ، ایک شخص جاں بحق

119

سیالکوٹ۔1دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کےمطابق حادثہ کنگرہ روڈ پر پیش آیا جہاں کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص اکبر علی ولد شاہ جہاں جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مریض کا نام شگفتہ بی بی زوجہ اصغر علی عمر 48 سال ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔