33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ ،یوم کاشتکاراں پر دھان کی فصل بارے آگاہی فراہم کی گئی

سیالکوٹ ،یوم کاشتکاراں پر دھان کی فصل بارے آگاہی فراہم کی گئی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔29اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ کے زیر اہتمام تحصیل ڈسکہ کی یونین کونسل کنڈن سیان میں یوم کاشتکاراں کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پی پی) سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے پروگرام کا اہتمام کیا جس میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ دھان ملک خصوصا سیالکوٹ کی اہم ترین اور نقد آور فصل ہے، کسان بہتر پیداوار کے حصول کے لئے حکومت سے منظور شدہ اقسام کاشت کریں تاکہ پاکستانی چاول ایکسپورٹ کرکے زرمبادلہ کمایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کسان محکمہ زراعت کی سفارش کر دہ کھادوں کا استعمال کریں، کھاد کی خریداری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہی ادائیگی کریں، گراں فروشی کی صورت میں محکمہ زراعت کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کاشتکاروں کو ضلع سیالکوٹ میں کیڑے مار ادویات کے ڈیلرز کے خلاف کی گئی کارروائی، پیسٹ سکاؤٹنگ اور چاول کے کیڑوں کے انتظام، درخت لگانے کی اہمیت بارے بھی آگاہ کیا۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (ڈسکہ )ڈاکٹر ارشاد احمد نے نقد آور فصلوں بالخصوص باسمتی چاول کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تحصیل ڈسکہ میں اوور چارجنگ پر کھاد ڈیلرز کے خلاف کارروائی سے متعلق بتایا۔یوم کاشتکاراں میں اے او (پی پی) ڈاکٹر زوہیب اورایگریکلچر آفیسر ڈسکہ کامران بھٹی نے بھی شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383783

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں