محکمہ زراعت سمبڑیال کی گزشتہ رات ہونے والی بارش کی رپورٹ جاری

154
ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان

سیالکوٹ۔ 02 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے گزشتہ رات ہونے والی بارش کی رپورٹ جاری کردی ہے۔فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کی جاری کردہ رین فال رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ شہر میں 19.3، ڈسکہ میں 10.5، پسرور40 اور سمبڑیال18 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔لیاقت علی نے کہا ہے کہ موسم کا یہ سلسلہ 4اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔