سیالکوٹ ، دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائی جانبحق ، 10 افرادر زخمی ہو گئے

192
بہاولنگر ،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

سیالکوٹ۔21اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں دو بسوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائی جانبحق اور 10 افرادر زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو سیالکوٹ کے مطابق حادثہ بسوں کے آپس میں ریس لگانے پر پیش آیا ۔ دونوں بسیں فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو لیکر جا رہی تھیں کہ ڈرائیوروں نے آپس میں ریس لگا لی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نےحادثے میں زخمی ہونے والے اور مرنے والوں کو سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔