32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ ، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر بھر میں صفائی کی...

سیالکوٹ ، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر بھر میں صفائی کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے، فہد علی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔6مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف نواز رندھاوا کی زیر نگرانی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایس ڈبلیو ایم سی ) کی ٹیمیں تعلیمی اداروں میں صفائی و ستھرائی آگاہی مہم بارے مصروف عمل ہیں۔

ایس ڈبلیو ایم سی نے ستھرا پنجاب کے تحت منگل کو النور ایجوکیشن ماڈل سکول میں صفائی آگاہی مہم بارے سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ایس ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں نے صفائی کی اہمیت سے متعلق روشناس کروایا اساتذہ اور 400 بچوں میں پمفلٹ تقسیم کیےگے۔اس موقع پر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر فہد علی نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب وزیراعلی پنجاب کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت شہر بھر میں صفائی کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے، مہم کا مقصد ون ٹائم ویسٹ لفٹ کر کے زیرو ویسٹ کرنا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب کے لیے بے پناہ وسائل فراہم کیے ہیں اور اب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس نظام کو کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز خضر جہانگیر ، مجاہد اور ضیاء شاہ موجود تھے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593304

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں