سیالکوٹ۔14دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی مچھلی کی مانگ میںب ڑھ گئی ہے۔ ان دنوں بازار میں مختلف اقسام کی مچھلیاں فروخت کے لئے لائی جارہی ہیں جن میں ڈمر ا، شنگاری ،فوجی، رہو، کھگا اور بام مچھلی کے علاوہ کئی اقسام شامل ہیں۔
دکانداروں نے بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر دام بھی بڑھا دئیے ہیں جس پر شہری پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عام دنوں کی نسبت سرد موسم میں مچھلی کھانے کا شوق ان کو مچھلی مارکیٹ کا رخ کرنے پر مجبور کردیتا ہے، لیکن قیمتیں دیکھ کر وہ مایوس ہو جاتے ہیں ۔