سیالکوٹ ، سموگ کے تدارک کے حوالے سے انتظامیہ اور دیگر محکموں کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری

126
smog

سیالکوٹ۔8دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم فاطمہ نے کہا ہے کہ سموگ کے تدارک کے حوالے سے انتظامیہ اور دیگر محکموں کی جانب سے اہم و ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اتوار کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق دھواں چھوڑنے والے بھٹہ جات اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ڈسکہ کے محکمہ مال کے عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھواں چھوڑ نے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کارخانوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے بھٹہ مالکان کو نوٹسز جاری کریں اور اگر نوٹس کے باوجود بھٹے بند نہ کیے جائیں تو بھٹہ مالکان کو بھاری جرمانے اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے ۔