28.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومضلعی خبریںسیالکوٹ ، شہریوں کی قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری...

سیالکوٹ ، شہریوں کی قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 31 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ کے شہریوں نے نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

عید اور شب برات کے تہواروں پر اپنے پیاروں کی قبروں پر جانا اور فاتحہ خوانی کرنا ایک روایت بن چکا ہے۔ پیر کو نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد شہر اقبال کے قبرستانوں میں تمام دن لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور قبرستانوں میں رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

- Advertisement -

بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577511

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں