سیالکوٹ ، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر

181
Sialkot, President Sialkot Chamber of Commerce
Sialkot, President Sialkot Chamber of Commerce

سیالکوٹ۔12جنوری (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) اکرام الحق نے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر (بی ایف سی)سیالکوٹ کا دورہ کیا اور بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر (بی ایف سی)سیالکوٹ کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ صدر ایس سی سی آئی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور بی ایف سی کا دورہ کیا، جہاں مینیجر بی ایف سی سید حیدر منیر نے مرکز کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام چوہدری ، صدر ایس سی سی آئی اکرام الحق، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی سیکرٹری تجارت محمد ابوبکر زبیر، اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر اور بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھی۔ مہمان خصوصی کو شیلڈز پیش کی گئیں اور تقریب کی کامیابی پر کیک بھی کاٹا گیا۔