سیالکوٹ ، منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

223
منشیات فروش

سیالکوٹ۔4نومبر (اے پی پی):نیکا پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ نیکا پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی چیکنگ کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش محمد نواز کو منشیات سمیت حراست میں لے لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو گرام چرس بھی برآمد کی۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔