سیالکوٹ۔11فروری (اے پی پی):سیالکوٹ کے موضع الہڑمیں نجی ہسپتال کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں ذیابیطس ،ہیپاٹائٹس ،بلڈ پریشر ،ٹی بی اور جلد کے امراض کی تشخیص کے لیے سینکڑوں افراد نے چیک اپ کروایا اور ادویات حاصل کیں۔ اس موقع پرڈائریکٹر سر جی کیئر ہسپتال پسرور میاں ولید انجم نے کہا ہے کہ دیہاتی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،میڈیکل کیمپ سے خواتین و حضرات اور بچے مستفید ہوتے ہیں
اور مہلک بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لیے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کا موقع ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہوں، ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے لوگ جو کم علمی اور بر وقت تشخیص نہ ہونے کے باعث مہلک بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر سرجی کئیر ہسپتال کے اقدام کو سراہا۔