سیالکوٹ۔ 16 اگست (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ون ویلنگ کرنےوالے 11 نوجوانوں کو گرفتارکر کے ان کی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لیں۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے مختلف علاقوں سے شاہراہ عام پر موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے 11 منچلوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، قانون شکنی آپ کے بچے کی آزادی سلب کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔