سیالکوٹ۔25جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ گزشتہ رات موترہ سے بڈیانہ روڈ پر واقع گائوں ڈھلن چیمہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ محمد حسنات ولد محمد رزاق، 19 سالہ گلفام خان ولد شہزاد خان، 24 سالہ عثمان علی ولد محمد شبیر، 25 سالہ عدنان گجر اور 35 سالہ علی شامل تھے۔ ریسکیو 1122 پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے لیکن حادثے کا شکار ہونے والے تمام لوگ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔
اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد تمام نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیں۔