سیالکوٹ ، ٹماٹر کے کاشتکاروں کو آبپاشی میں احتیاط برتنے کی ہدایت

276
Research Information Unit
Research Information Unit

سیالکوٹ۔19جون (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو فصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15سے 20دن بعد پانی لگائیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے ابتدائی ایام میں ہی 2سے 3 مرتبہ مناسب گوڈی کریں تاکہ ٹماٹر کے پودوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹر کے پودوں پر مٹی چڑھا دیں اور پودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹر پانی میں گر کر ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کے کاشتکار جڑی بوٹیوں کے کیمیائی انسداد کے لیے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں ۔

مزید معلومات و رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔