23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںسیالکوٹ ، پوری قوم فوج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی...

سیالکوٹ ، پوری قوم فوج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،میاں محمد سرور

- Advertisement -

سیالکوٹ۔9مئی (اے پی پی):سیالکوٹ سیاسی و سماجی راہنما مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 44 میاں محمد سرور نے کہا کہ جنگ کی صورت میں پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کے لیے قوم ایک پیج پر ہے ۔

انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ تمام پاکستانی محب وطن ہیں کسی کو ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے نریندر مودی گیڈر بھبکیاں دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لے اپنی غلطیوں کا الزام پاکستان کو مت دیں ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر بھارت نے پہل کی تو انجام بھیانک ہو گا ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، مسلمانوں میں جذبہ ایمانی اور حب الوطنی خون میں شامل ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594826

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں