- Advertisement -
لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 10 مقدمات درج کیے ،11منشیات فروش گرفتار کیے گے جن سے 7480 گرام منشیات جن میں چرس،آئس اور ہیروئین شامل ہے جبکہ 54لیٹر شراب بھی برآمد کی۔
- Advertisement -
اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے سیالکوٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ پولیس کا مقصد ضلع بھر میں امن و امان قائم کرنا،شہریوں اور پولیس کے مابین اعتماد کی فضا کو یقینی بنانا ہے۔
- Advertisement -