24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام فلائیٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے،...

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام فلائیٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، ترجمان

- Advertisement -

سیالكوٹ۔ 27 اگست (اے پی پی):سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام فلائیٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ ترجمان سیالکوٹ ائیرپورٹ کے مطابق موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام حفاظتی انتظامات قبل از وقت مکمل کرلیے گئے،

سیالکوٹ ائیرپورٹ اور اسکے اطراف میں تاحال تمام حالات نارمل ہیں، گزشتہ رات شدید بارش و طوفان کے باعث دو بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ائیرپورٹ انتظامیہ متحرک ہے، ائیرپورٹ انتظامیہ تمام موسمی اور سیلابی صورتحال مانیٹر کر رہی ہے، البتہ ائیرپورٹ کے مغربی علاقوں میں متعدد گائوں سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں